اربیل، 12 جون (رائٹر) موصل کے جنوب میں عراقی فوجی دستے نے آج اسلامک اسٹیٹ (داعش) کےٹھکانوں پر حملہ کیا، جہاں مختلف محاذوں پر امریکی اتحاد نے داعش کے جنگجوؤں کے خلاف اپنی مہم تیز کردی ہے۔
موصل کے آپریشن میں شامل افسران نے بتایا کہ ٹینکوں اور بکتر
بند گاڑیوں میں فوجی دستے حج علی گاؤں تک پہنچ چکے ہيں، جو موصل کے جنوب میں 60 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، جنہيں امریکی اتحاد کی نگرانی اور جوابی کارروائي کی حمایت مل رہی ہے۔
عراقی فوج داعش کے گڑھ فلوجہ میں ان کے ٹھکانوں کی طرف بھی پیش قدمی کررہی ہے